آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ جاری رہے گی :رانا نثار راٹھ

موجودہ حکومت کے ظلم اور جبر کی انتہا پی ٹی آئی ورکروں کے قاتل وزیر اعظم،وزیر اعلی اور وزیر داخلہ ہیں ، پولیس نے سابق کونسلر فیصل عباس کو بتی چوک پل سے نیچے پھینکا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، صوبائی رہنما

جمعرات 26 مئی 2022 22:01

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ آز ادی کی جنگ عمران خان کے سنگ جاری رہے گی ،موجودہ حکومت کے ظلم اور جبر کی انتہا پی ٹی آئی ورکروں کے قاتل وزیر اعظم،وزیر اعلی اور وزیر داخلہ ہیں ، پولیس نے سابق کونسلر فیصل عباس کو بتی چوک پل سے نیچے پھینکا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اس کے قاتل شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہیں ،وہ ان خیالات کا اظہار لانگ مارچ اسلام آباد سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائدین نے کارکنوں کو گذشتہ رات آٹھ بجے لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج کرنے کی کال دی تھی ، اور پی ٹی آئی ورکز ہزاروں کی تعداد میں گھروں سے نکلے اور پولیس نے انہیں روکنے کے مزاحمت پر شاہراہیں میدان جنگ بن گئیں،مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر لانگ مارچ سے متعلق پیغام جاری کیا اور لانگ مارچ میں شامل قافلے کی فوٹیج بھی جاری کی تھی،سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے ہم پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے ،اللہ تعالی نے 25مارچ کی کال پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد پہنچنے والوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں، اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ بھی پی ٹی آئی کے ورکروں کو ڈرا نہیں سکتا اور نہ ہی ہمار ا راستہ روک سکتا ہے، آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ جاری رہے گی،امپورٹڈ حکومت نا منظور

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں