شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان کو گاڑی میں فائر مار کر قتل کیا۔اطلا ع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا سے رابطے میں ہیں درخواست موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں