الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے پینٹنگ کا مقابلہ کل منعقد ہوگا

جمعہ 27 مئی 2022 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مصوری کا مقابلہ بعنوان ’’ ڈے آف گریٹی ٹیوڈ‘‘کل مورخہ 28مئی بروز ہفتہ صبح 11بجے الحمراء آرٹ گیلری میں ہوگا۔نامور ادیب ،شاعر،ڈرامہ نویس اور ستارہ امتیاز امجد اسلام امجد مہمان خصوصی ہونگے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون نے بریف کیا۔نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو 50،دوسری کے لئے 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام دیئے جائے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ مقابلہ میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کیا جائے گا،مقابلہ کا مقصد ایٹمی طاقت بننے کے سفر کو پینٹنگ کے ذریعے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں