عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس کا خمیازہ موجودہ حکومت اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے‘عابد حسین صدیقی

جمعہ 27 مئی 2022 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس کا خمیازہ موجودہ حکومت اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،عمران نیازی کا ڈالا ہو گند اتحادی حکومت کو صاف کرنا ہے جس کے لئے غیر مقبول فیصلہ اور دن رات کی مشقت درکار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی کرپشن کی داستان منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں احتساب کا نعرہ لگا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے والے عمران نیازی کا اپنا احتساب شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں سے ہمدردیاں سمیٹنے والے اب عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں اور ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی خدمت کے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے پیپلز پارٹی دعووں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں