سی پی او کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے جامع مسجد پیر عبداللہ شاہ گکھڑمنڈی میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشرے کے قیام کے لیے شہریوں کو بھی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا

جمعہ 27 مئی 2022 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔اسی ضمن میں سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے جامع مسجد پیر عبداللہ شاہ گکھڑمنڈی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی او نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشرے کے قیام کے لیے شہریوں کو بھی اپنے اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سی پی او نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں چالیس سے زائد مقامات پر کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔سی پی او نے گوجرانوالہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ رشوت،بد عنوانی اوربد اخلاقی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں