ایران کے اعلی عہدیداروں کی لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں

جمعہ 27 مئی 2022 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) ایران کے ڈپٹی منسٹر آف اسلامک کلچر ڈاکٹر حسین روزباہ اور ڈائریکٹر کلچر اینڈ سوشل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایران ڈاکٹر حسین ارب اسعدی نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات اخوت پر مبنی ہیں اور وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ ایرانی عہدیداروں نے اپنے دو روزہ دوری لاہور کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایرانی عہدے داروں نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ماڈل ٹان میں منہاج القرآن کی قیادت جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر سلیم مظہر سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پرڈاکٹر روزبہ نے ادارہ منہاج القرآن کی دینی خدمات کو سراہا اور کہا ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے جاری شدہ دوسرے مرحلے کا بیانیہ، مسلمان ممالک کو درپیش مشکلات کا بہترین حل ہے۔

(جاری ہے)

منہاج القرآن کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلقات رکھنے والے وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے پہلی بار پاکستان میں قرآن کے بین الاقوامی مقابلوں کے مشترکہ انعقاد پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس اور نائب وزیر برائے ہیومن کیپٹل ڈاکٹر حسین عرب اسدی بھی شامل تھے۔

ملاقات کیلئے پہنچنے والے ایرانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا پاکستان میں فارسی زبان و ادب کے طالب علموں کی تعداد باقی ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ ایران کے بعد دنیا میں سب سے پہلا فارسی زبان کا ڈیپارٹمنٹ تقریبا 150 سال پہلے پاکستان میں قائم ہوا۔ ایران اور پاکستان کے درمیان طالبعلموں کے تبادلے سے ثقافتی اور علمی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اس لئے دونوں ممالک کو طالبعلموں کے لیے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر روزبہ نے ڈاکٹر سلیم مظہر کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافت اور محبت کی سرزمین ہے۔ پاکستان اور ایران کے لوگ دو الگ قومیں نہیں ہیں بلکہ ایک تہذیب کے دو حصے ہیں۔ ملاقات میں فریقین نے انجمن مفاخر فارسی زبان و ادب پاکستان کے قیام پر اتفاق کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں