قرآن اور ر فرمان نبی پر عمل پیرا ہو جائیں تو کبھی گمراہ نہیں ہوںگے، ادریس شاہ

اللہ کے ولیوں ؒنیزندگیاں مخلوق خدا کی بھلائی اور اللہ کی بندگی میں گزاریں،یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنا انعام فرمایا ہے

جمعہ 27 مئی 2022 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) دربار حضرت میراں حسین زنجانی ؒ کے سجادہ نشین اور خاندان زنجان کے روحانی پیشوا پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ کے قرآن اور رسول اللہ ﷺکے فرمان پر عمل پیرا ہو جائیں تو کبھی گمراہ نہیں ہوںگے۔ اللہ کے ولیوں ؒنے اپنی زندگیاں مخلوق خدا کی بھلائی اور اللہ کی بندگی کرتے ہوئے گزاریں۔

یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنا انعام فرمایا ہے۔اور قرآن پاک کی سورة فاتحہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہی دعا کرنے کا حکم فرمایا ہے کہ اے اللہ ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جن پر تونے اپنا انعام فرمایا ہے ناکہ گمراہ لوگوں کے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد شاہ زنجان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ﷺ ہیں چونکہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اس لئے قرآن کریم کے پیغام کو عام کرنا اب ہماری ذمہ داری ہے ۔ احادیث مبارکہ کی روشنی میںلوگوں کی رہنمائی کریں ۔ خود بھی نماز پڑھیں، سچ بولیں ،والدین کے ساتھ محبت سے پیش آئیں ، مخلوق خدا کے ساتھ بھلائی کریں، نیکی کریں اور پھیلائیں اور اپنے اہل و عیال سمیت سب کو اس کی تلقین کریںتاکہ اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہم سے راضی ہو جائیں اور ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں