تم تینوں سے اللہ پوچھے گا ،ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ:عامر لیاقت نے اپنی سابقہ بیویوں کی تصاویر شیئر کردی

ہفتہ 28 مئی 2022 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابق اہلیہ بشری اقبال اور طوبہ سمیت دانیہ شاہ کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا، ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کیلئے اس قسم کی حرکات کررہے ہیں۔پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کیلئے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، آمین۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں