پنجاب حکومت کامنکی پاکس سے بچائو کیلئے ڈنمارک کے ویکسین منگوانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2022 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پنجاب حکومت نے منکی پاکس کے پھیلائو میں اضافے کے پیش نظر ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گی، ویکسین کو ہیلتھ کئیر ورکز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کل پیر کے روز سے پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی منکی پاکس پر ٹریننگ شروع ہو گی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرز کو منکی پاکس کے علاج پر تربیت بھی دے گی۔یہ خطرناک مرض پہلے جانوروں کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرتا ہے اور پھر انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جیسے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص دوسرے شخص کو متاثرکرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں