لاہور، غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی، 10 گاڑیاں ضبط، مقدمات درج

ہفتہ 28 مئی 2022 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سیکرٹری آر ٹی اے خالد سندھو نے غیر قانونی طور پر قائم اڈہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے- سیکرٹری آر ٹی اے خالد سندھو نے فیروز پور روڈ چوہنگی امرسدھو چوہنگی امرسدھو میں غیر قانونی طور پر قائم اڈہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 گاڑیوں کو ڈرائیورز سمیت ضبط کر کے ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا- انہوں نے کہا کہ فیروز پور روڈ لاہور شہر کی 24 ماڈل شاہراہوں میں سے ایک شاہراہ ہے اس لییفیروز پور روڈ پر بھی ٹریفک کے بہا کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لئے غیر قانونی طور پر قائم اڈوں کو ختم کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں