لاہور ہائیکورٹ کے دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی

ہفتہ 28 مئی 2022 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے تمام دفاتر اور برانچ انچارجز کو کہا گیا ہے کہ دفاتر اور برانچز میں سگریٹ نوشی دیکھنے میں آئی ہے، سگریٹ نوشی صحت کیلئے نقصان دہ اور خلاف قانون ہے، ہائیکورٹ دفاتر اور برانچز میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے، سگریٹ نوشی پر پابندی کے سٹیکرز دفاتر اور برانچز میں چسپاں کئے جائیں ۔ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنائیں گے جبکہ کنٹرول روم میں سگریٹ نوشی کی مانیٹرنگ کیلئے ایک اہلکار تعینات کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں