سی سی پی او لاہورسے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

ہفتہ 28 مئی 2022 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ سے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے وفد نے ملاقات کی۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر،چیئرمین سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مزمل چوہدری،وائس چیئرمین عبداللہ خان،نائب صدر ایسوسی ایشن میاں اجمل اور زردارخان وفد میں شامل تھے۔

ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی ایس پی کاشف ڈوگر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت،ناقص فلنگ انسانی جانوں اور املاک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع اور شہری شدید زخمی ہو چکے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر فلنگ کر نے والے حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔معصوم جانوں کے لئے خطرہ بننے والی غیر معیاری سلنڈر شاپس کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں