پاکستان کو ایٹمی طاقت کا اعزازحاصل کئے 24برس مکمل، یوم تکبیر کانام سید غضنفر عباس نے تجویز کیا

ہفتہ 28 مئی 2022 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) اٹھائیس مئی 1998کو پاکستان نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایااور اس تاریخ سازدن کو ہر برس پاکستانی قوم یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس تاریخی دن کیلئے یوم تکبیر کا نام سابق آئی جی پولیس اور ممبرپنجاب پبلک سروس کمیشن سید ابن حسین کے والد سید غضنفر عباس نے تجویز کیا تھا جس کے اعتراف میں اس وقت کے وزیر اعظم محمدنواز شریف نے سید غضنفر عباس کو سند اعزاز سے نوازا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے سید غضنفر عباس سول انجینئر تھے اورانہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے ہونے والے مقابلے میں اٹھائیس مئی کیلئے یوم تکبیر کا نام تجویز کرکے بھیجا جسے متفقہ رائے سے منظور کیا گیا اور حکومت پاکستان نے 19مئی 1999کو انہیں سند اعزاز عطا کی۔ سید غضنفر عباس کے فرزند سید ابن حسین آئی جی پولیس کے عہدے سے ریٹاٹر ہوئے اور بعد میں بطور ممبرپنجاب پبلک سروس کمیشن خدمات سر انجام دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں