وزیراعلیٰ کی خاتون کے غیر شائستہ سلوک پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو شاباش

ہفتہ 28 مئی 2022 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خاتون کے غیر شائستہ سلوک پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شہباز کو شاباش دی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز جیسے اہلکار پنجاب پولیس اور قوم کے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل شہباز نے اپنے بہترین اخلاق اور رویے سے سب کے دل جیت لئے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی بدتمیزی کے باوجود شہباز نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔ آج سب آپ کی تعریف جبکہ خاتون کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ آپ نے پنجاب پولیس کا نام روشن کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں