لاہور،ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات4 جولائی سے 3 ستمبر تک ہونگی

ہفتہ 28 مئی 2022 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 4 جولائی سے 3 ستمبر تک ہوں گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 4 جولائی سے 3 ستمبر تک عدالتی تعطیلات ہوں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کردیا گیا ،عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔عدالتی چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانتوں، حبس بیجا،حکم امتناعی سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں