آئی جی پنجاب کا ننکانہ صاحب میں بھائی کی جانب سے دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 28 مئی 2022 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ننکانہ صاحب میں گھریلو جھگڑے پر بھائی کی جانب سے دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں