عمران خان اقتدار سے محروم ہوکر حواس کھو بیٹھا ہے ،سردار عادل عمر

ملک کے حصے بکھرے کرنے جیسے بیانات انارکی پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کی مذموم سازش ہے،لیگی رہنماء

جمعہ 3 جون 2022 00:19

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنماء سردار عادل عمر نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہوکر اپنے حواس کھو بیٹھا ہے ، اب عمران خان فوج اور ملک کے حوالے سے بیان انتہائی افسوس ناک اور ریاستی اداروں کے لیئے لمحہ فکریہ ہیں ، سپریم کورٹ نوٹس لے، ایک ملک کا برطرف وزیر اعظم اس طرح کے بیان دیکر حلف سے رد گردانی کے مترادف ہے، اقتدارکی کرسی چھن جانے کے فوران عمران خان تواتر کے ساتھ جس طرح کی سرگر میوں میں ملوث ہیں ان کا دماغی معائنہ نا گزیر ہے،وہ ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیر اعظم عمران کے بیانات کے حوالے سے میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حصے بکھرے کرنے جیسے بیانات ملک میں انارکی پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کی مذموم سازش ہے،اور پاکستان کے ازلی دشمنوں کو دعوت دینے کے بھی مترادف ہے،ایٹمی اثاثے چھن جانے کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،پاکستانی غیور قوم اپنے اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے ،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے اس کے ایٹمی ہتھیار نہیں لے سکتی، عمران خان اقتدار سے دور رہ کر حواس باختہ ہو چکے ہیں لیکن اب اقتدار سے دوری ان کا مقدر بن چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں