رائیونڈ،پنجاب اسمبلی کی عمارت پر اس وقت پرویز الہی کا ناجائز قبضہ ہے،اختر حسین بادشاہ

منگل 21 جون 2022 23:38

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی کے ا سپیکر نہیں نہیں عمران خان کے پرسنل اور پنجن اسمبلی میں قبضہ کر کے اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہا ہے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے نا صرف آئین کو تہہ و بالا کردیا ہے بلکہ سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال بھی کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی عمارت پر اس وقت پرویز الہی کا ناجائز قبضہ ہے، وہ تحریک انصاف اور اپنے مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کے لیے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں،حکومت پنجاب کو چاہیے کہ دو سیاسی جماعتوں کے اجلاس پر اٹھنے والے اخراجات کا بل پرویز الہی کی جیب سے نکلوائے، انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے، برخاست کرنے اور جہاں چاہے اجلاس بلانے کا حق رکھتے ہیں، اس لیے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہونے والا اجلاس غیر آئینی ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک اور صوبہ پنجاب کو کنگال کردیا ہے جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا، عمران نیازی ملک کو تین حصوں میں تقسیم کی ہرزہ سرائی، عوام کو تاریخی مقروض اور کشمیر فروش کے حواری، آج خواتین کو حراسان کرنا اور مخالفین پر قاتلانہ حملہ کرنے کے واقع کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کا بھی بٹوارہ کر رہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں