آئی جی پنجاب کا لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک

جمعہ 24 جون 2022 23:20

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) آئی جی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیے لاہور پولیس کو اہم ٹاسک،ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،سوشل ویلفیئراور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے آئی جی پنجاب ماڈرن نشہ، آئس، شیشہ اور دیگر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے رائو سردار علی خان، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماڈرن نشہ، آئس، شیشہ اور دیگر کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، ان اقدامات میں نوجوان نسل کی حیات ہے، رائیونڈ سرکل کی حدود میں علاقہ تاروگل منشیات مافیاکی بڑے منڈی بن چکا ہے، منشیات فروشوں کے گروہ دربار تاروگل اور بھریہ ٹاؤن کے درمیانی فاصلہ پر جگہ جگہ مختلف میشیات پارٹیوں اپنے اپنے پوائنٹ بنا رکھے ہیںوہاں بھریہ ٹاؤن کی جو سالہ خوبرو لڑکیاں اور لڑکے منشیات خریدنے کے بعد اپنی زندگیوں کو داؤپر لگا کر اور والکدی کی رسوائی کا سبب بن رہے ہیں واضع رہے کہ منیشات مافیا اس قدر طاقت ور ہے کہ قبل ازیں سندر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو منشیات فروشوں نے تھانیدار کر زبر دست تشدد کا نشانہ بنایا، یہ بھی حقیت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کیایم پی اے مرزا جاوید کے دونوں بھتیجے منشیات فروشوں کی آپس کی لڑائی کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے، ان منشیات فروشوں کی ساسی وابسگی اور پولیس کی خوب خاطر مدارت کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں، یہ بھی اطلاع ہے کہ مقامی پولیس اگر ریڈ کرنیکا پروگرام تشکیل دے تو منشیات فروشوں کے خوشامدی قبل ازیں مطلع کر کر کے ریڈ کو ناکام بنا دیتے ہیں،اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کی ان منشیات فروشوں کے چنگل سے ہماری نوجوان نسل کو آزاد کرا یا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف ہیوی کریک ڈاؤن کیا جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں