ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول بارے اجلاس، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 جون 2022 23:20

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول بارے اجلاس، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اشیا ضروریہ کے ہول سیل ریٹس کو مانیٹر کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دورانِ مارکیٹس وزٹ اپنے کارڈز پہن کر رکھیں،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبی، پرائس کنٹرول کمیٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ عید قربان سے قبل اگلے 20 دنوں تک تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان، روٹی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں پر خصوصی فوکس کریں اور تندوروں پر روٹی کی فروخت 10 روپے جبکہ نان کی فروخت کو 15 روپے میں یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ نان اور روٹی کی قیمتوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اشیا ضروریہ کے ہول سیل ریٹس کو مانیٹر کریں اور اشیا ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اوورچارجنگ، ذخیرہ اندوزی پر سخت کریک ڈا ئون کریں اور منافع خوروں کو کسی صورت نہ بخشا جائے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ آٹا سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی اور دستیابی کو چیک کیا جائے اور اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دورانِ مارکیٹس وزٹ اپنے کارڈز پہن کر رکھیں۔عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کریٹیکل مارکیٹس کے دورے کریں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، قیمت ایپ پرڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے، اوورچارجنگ پر ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے اور جرمانے عائد کئے جائیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ توانائی بچا ئو پلان کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں مقرر کردہ وقت کے مطابق دکانوں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بند کروائیں اور خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں