متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ میں ای بلنگ ، ای آر پی آٹو میشن سسٹم سے وقت کی بچت اور ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو گی، حبیب الرحمن گیلانی

جمعرات 30 جون 2022 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کا 346واں اجلاس چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہندو ، سکھ ، سرکاری اور غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اقلیتوں کی فلاح بہبود اور ادارہ کی بہتری کے لیے مختلف قسم کے ایجنڈا آئٹم زیر غو ر آئے۔بورڈ ممبران نے چیئرمین کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود،گوجرانوالہ میں جین مندراورڈسکہ میں تاریخی گورو دوارہ نانک سر کی بحالی و تزئین آرائش ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تاریخی حویلی سمیت ملک بھر کے مندروں، گورو دواروں کی تزئین و آرائش اور بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے اقدام کو سراہا۔

بورڈ ممبران کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے شرائنز کی بہتری کے اقدامات پر دنیا بھر سے حوصلہ افزا پیغامات آئے ہیں جو باعث فخر ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب کے تعمیراتی کاموں، نئے کمروں کی تعمیر بلڈنگ کی تزئین و آرائش و دیگر کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گیپکو کی جانب سے گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں بلا تعطل بجلی کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔

سکیل 1سے 16کے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹرسٹ بورڈ کو ملنے والیڈی ایچ اے کے پلاٹس کومنافع بخش بنانے اوربہتر استعمال میں لانے کے ایجنڈا پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری ، کالج میں نئے دور اور جد یدعلوم سے متعلقہ کتابوں کی فراہمی،ٹرسٹ بورڈ کے ہیڈ آفس سمیت تمام اضلاع میں کمپیوٹر سسٹم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سسٹم کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سیٹلائٹ امیجنری،ایم آئی ایساور جیو ٹیگنگ پر عملدآمد کے حوالے سے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی گئی۔چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ میں ای بلنگ اور ای آر پی آٹو میشن سسٹم رائج کرنے سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو گی،پروفیشنل ہیومن ریسورس مینجمنٹ اورنئی پوسٹوں پر بھرتی کے لیے رولز مرتب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات بورڈ ملازمین کو دی جاتی ہیں جن میں سالانہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ شامل ہے۔چیئرمین بوڈر نے بتایا کہ تین سال بعد بورڈ کے تمام ملازمین کو اعزازیہ دیا گیا ہے تاکہ ملازمین مزید محنت سے کا م کریں،بورڈ ممبران نے چیئرمین کی طرف سے ٹرسٹ بورڈ کی ترقی کے لیے رائج کی جانے والی نئی اصلاحات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں