این سی اے اسلام آباد میں مسنگ لنکس کے عنوان سے نمائش کا انعقاد

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے فن و ثقافت کی نمائش کا افتتاح کیا، شہری کثیر تعداد میں نمائش دیکھنے پہنچے

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 30 جون 2022 20:40

این سی اے اسلام آباد میں مسنگ لنکس کے عنوان سے نمائش کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2022ء) نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد نوجوان اساتزہ کا آرٹ ورک نمائش کے لیے پیش کیا گیا ،، تقریب میں این سی اے طلبہ، فیکلٹی اور آرٹ کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تمام آرٹسٹس نے مختلف رنگوں اور ٹیکنیکس کا استعمال کر کے اپنے فن پاروں اور سکلپچرز کو خوبصورت بنایا،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انکا کہنا تھا کہ نمائش میں پاکستان کی تہذیب اور تاریخ کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے چودہ نوجوان اساتذہ کے فن پارے اس نمائش میں شامل ہیں، ہمارے ان آرٹسٹوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے، امید ہے ینگ فیکلٹی اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں گے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے نیا ٹیلینٹ سامنے آنے کے مواقع ملتے ہیں،آرٹ گیلری کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کیلئے مواقع فراہم کرنا اور فن و ثقافت سے شہریوں کے روابط کو بڑھانا ہے۔۔ایسی تخلیقی نمائشوں کے زریعے نہ صرف آرٹ کو فروغ ملتا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں .

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں