خواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کی احتساب عدالت میں ملاقات

آپ ہمارے بھائی ہیں اللہ ہماری سب کی مشکلات آسان کرے‘ خواجہ سلمان رفیق کا سبطین خان سے مکالمہ

پیر 4 جولائی 2022 12:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی ،آپ ہمارے بھائی ہیں اللہ ہماری سب کی مشکلات آسان کرے۔ خواجہ سلمان رفیق کا سبطین خان سے مکالمہ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میںاحتساب عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سبطین خان بھی اپنے مقدے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،جہاںخواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میںسلمان رفیق نے سبطین خان سے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، اللہ آپکو خوش رکھے اور ہماری سب کی مشکلات آسان کرے ۔جس پر سبطین خان نے سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں