حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی

عوام الناس سےعید الاضحی کے موقع پر بھی سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی کی درخواست کر دی گئی

منگل 5 جولائی 2022 19:19

حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے، مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں، تمام شہری عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے ۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں