دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 10 اگست 2022 15:15

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد ایک لاکھ 86ہزار800کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 57 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد43ہزار200کیوسک اور اخراج43ہزار 200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد32ہزار300کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد74ہزار800کیوسک اور اخراج49ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمدایک لاکھ50ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار600کیوسک،چشمہ 2 لاکھ 5ہزار800کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 89 ہزارکیوسک ، تونسہ آمد ایک لاکھ52ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 35 ہزار 600کیوسک، گدو آمد2لاکھ 2 ہزار200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 67 ہزار 700کیوسک، سکھر آمدایک لاکھ74ہزار200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار300 کیوسک ، کوٹری بیراج آمد2 لاکھ6ہزار100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 94ہزار700کیوسک، تریموںآمد 50ہزار 100کیوسک اور اخراج 44 ہزارکیوسک اور پنجند بیراج آمد 65ہزار کیوسک اور اخراج 53 ہزارکیوسک900 ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1542.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.409 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1165.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.469 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح648.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں