حمزہ شہباز کاملتان سکھر موٹر وے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

منگل 16 اگست 2022 12:59

حمزہ شہباز کاملتان سکھر موٹر وے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملتان سکھر موٹر وے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دعا ہے خدا کی ذات مسافر بس حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی عطا کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں