ایک ماہ میں 167 ارب روپے کی غذائی اشیا ء درآمد کی گئیں

جولائی میں سالانہ بنیادوں پر غذائی اشیا کی درآمد میں 62.06 فیصد اضافہ ہو‘ ادارہ شماریات

بدھ 17 اگست 2022 19:18

ایک ماہ میں 167 ارب روپے کی غذائی اشیا ء درآمد کی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کا غذائی اشیا کے لیے امپورٹ پر انحصار برقرار ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 167 ارب 46 کروڑ روپے کی غذائی اشیا ء درآمد کی گئیں، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر غذائی اشیا کی درآمد میں 62.06 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی میں چائے کی درآمد میں 51.51 فیصد اضافہ ہوا اور 9 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

گندم کی درآمد میں 100 فیصد اضافہ ہوا اور 23 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئیں، پام آئل کی درآمد میں 62.03 فیصد کا اضافہ ہوا اور 65 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ روپے کا پام آئل درآمد کیا گیا۔جولائی میں 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔11 ارب 64 کروڑ 10 لاکھ روپے کی دالیں، 2 ارب 9 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بچوں کا دودھ اور کریم اور 47 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے کی دیگر غذائی اشیا درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں