کرپشن ہماری ریاست کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے‘رانا فاروق سعید

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ کرپشن ہماری ریاست کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہمارے پولیس اور عدالتی نظام پر سیا دھبہ ہے،انسداد کرپشن کے عالمی دن پر عالمی ادارے کی روح فرسا رپورٹ شرمندگی کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ ریاستی نظام میں سے نظریہ ضرورت کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 77 کے بعد دولت کی غیر منصفانہ تقسیم پاکستان میں کرپشن کی جڑ ہے،بری شہرت والے اداروں کو خود احتسابی کا سخت نظام نافذ کرنا ہو گا۔رانا فاروق سعیدنے کہا کہ انصاف کے دوہرے معیار اور کالی بھیڑوں کی سرکوبی میں ہماری بچت ہے۔پیپلز پارٹی بدعنوانی کی مکمل خاتمہ پر یقین رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں