پاکستان کا استحکام،سلامتی حقیقی آزادی میں ہی مضمر ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک پاکستان کو شاہرائے جمہوریت پر گامزان کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام،سلامتی حقیقی آزادی میں ہی مضمر ہے،ملک پاکستان کو شاہرائے جمہوریت پر گامزان کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے،امپورٹڈ حکومت سے نجات وقت کا اہم تقاضہ ہے انتخابات میں تاخیر ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیا ست کامحور غریب طبقات کی خدمت اور انہیں زندگی کی تمام ضروریات کہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے، امپورٹیڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے تک پہنچا دیا ہے تمام کھانے پینے کی چیزیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان وقت کی آواز ہیںنااہل وفاقی حکمرانوں کی چند ماہ کی کارکردگی اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عام آدمی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکا ہے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی قاصر دکھائی دیتے ہیںملکی معیشت تباہ ہو چکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں