عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے‘ سلیم ر ضا

پی ٹی آئی نے تین سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کیا،معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے،پی ٹی آئی نے تین سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کیاملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ چکا عمران خان نے ملک میں سوائے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اتحادی حکومت عوامی ریلیف کے لئے دن رات کام کر رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر بڑا کارنامہ انجام دیاہے، بد قسمتی سے بعض عاقبت نا اندیش اور نادان ذاتی مفاد اور اقتدار کے حصول کے لئے ملک کی کشتی ڈبونے کے در پہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران خان جان لیں مسلم لیگ( ن) ہر قیمت پر ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرے گی،معاشی صورتحال میں جلد بہتری نظر آئے گی ، قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی راہنمائوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی نے 4سالو ں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، استعفوں کا ڈرامہ رچانے والے یوٹرن خان اپنی حقیقت کو جان چکے ہیں ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے ان شا ء اللہ بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے روکا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں