ملکی مفاد میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں‘مبارک آفتا ب گل

امپورٹڈ حکومت کے سیاہ کارناموں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی نہ ہی لٹیروں کو معاف کریگی

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، امپورٹڈ حکومت کے سیاہ کارناموں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی اور نہ ہی ان لٹیروں کو معاف کرے گی،لوٹ مار سمیت خود کو بچانے کیلئے رجیم چینج سے نااہل لوگ ملک پر مسلط ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی تسلیم کر چکے ہیں ان کا اقتدار سے چمٹنے رہنے کا پلان قوم کے اچھے دنوں کیلئے نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی خاطر ہے۔ عام انتخابات کا فوری انعقاد ہمارا حتمی مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ عمران خان عوام کی طاقت سے نام نہاد امپورٹڈ حکومت کو الیکشن میں شکست دیں گے اور اسی بات کا ڈر اس کرپٹ ٹولے کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے اسی وجہ سے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ملک میں معاشی بحران روزبروز شدت اختیارکر رہا ہے،قرضوں کا بوجھ ناقابل برداشت ہو چکا ہے،شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں