عقید ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا امت کی خوش نصیبی ہے ‘ مو لانا علیم الد ین شاکر

قادیانی فتنہ نے سازشی کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ ملک کو تقصان پہنچایا ‘در س قرآ ن میں خطا ب

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ عقید ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا امت کی خوش نصیبی ہے، نبی کریمؐ کی حرمت کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے جس سے ہم پر دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں،قادیانی فتنہ نے سازشی کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ ملک کو تقصان پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ قادیانیوں کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جس سے غیور اسلامیان پاکستان کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب کی لہری دوڑ گئی ہے جو کسی بڑی دینی تحریک کا موجب بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانی فتنہ کی سرگرمیاں روکے جو اس کا فرض منصبی ہے کیوں کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ دینی و آئینی تقاضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں