محکمہ خوراک نے آٹے کی سپلائی کیلئے اقدامات تیز کردئیے

چیکنگ سٹاف دن رات ڈیوٹی سرانجام دے گا‘اے ایف سی شاہد اسلم چودھری

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:12

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) محکمہ خوراک نے آٹے کی سپلائی کیلئے اقدامات تیز کردئیے ،چیکنگ سٹاف دن رات ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے ایف سی شاہد اسلم چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل رائے ونڈ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ،40فلور ملز کا بلا ناغہ گندم کا سرکاری کوٹہ جاری کیا جارہا ہے لیکن اسکے باوجود شہریوں کو سستا آٹا سے محروم رکھنے والے عناصر جن میں چندفلور ملز اور آٹا ڈیلرز شامل ہیں جو رائے ونڈ شہر کے غریب لوگوں کی حق تلفی کرتے ہوئے سستے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کررہے ہیں ،ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے محکمہ خوراک نے چیکنگ سٹاف تعینات کردیا ہے جو فلورملز سے جاری ہونیوالے آٹے کا ریکارڈ چیک کرنے کیساتھ ساتھ آٹا ڈیلرز کی سخت نگرانی کریگا انہوں نے مزید کہا کہ 18ہزار سے زائد آٹے کا تھیلا تحصیل بھر کو روزانہ دیا جارہا ہے اسکے باوجود اگر علاقہ میں آٹے کی قلت یا بلیک مارکیٹنگ ہوئی تو متعلقہ افسران سے سخت باز پرس کی جائیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں