احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں فراڈ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 7 جنوری 2023 13:29

احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں فراڈ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2023ء) احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں فراڈ کرنے والے 2ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے عمران اور عاقب نامی نوجوان مانگا گاوں میں اپنے آپ کو احساس کفالت پروگرام کا نمائندہ ظاہر کرکے لوگوں سے 100/100 روپے وصول کر رہے تھے اور ظاہر کر رہے تھے کہ ان کی رجسٹریشن کے بعد راشن تقسیم کیا جائے گا، مقامی پولیس نے ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں