3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا ،الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے چاہئیں

ہم نے کون سا اسمبلی جانا ہے،عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود کی تجاویز مسترد

پیر 30 جنوری 2023 12:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما شفقت محمود کی تجاویز مسترد کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ 3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا جبکہ شفقت محمود نے ہر حلقے میں عمران خان کے بجائے الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز دی۔

دوسری جانب اسدعمر نے شاہ محمود قریشی کی ضمنی انتخابات نہ لڑنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کوانتخابات سے دور نہیں رہناچاہیے،الیکشن ضرور لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق اکثریتی اراکین کی رائے تھی کہ الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے سے دھڑے بندیاں ہوسکتی ہیں۔ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں خود امیدوار ہوں گا، ہم نے کون سا اسمبلی جانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری متعلقہ حلقے کے مستعفی ایم این اے کی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں