کرپٹ ٹولے نے اپنی سیاست ریسکیو کرنے کے چکر میں ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا‘ مسرت چیمہ

چار دیواری کا تقدس صرف مریم صفدر کا ہے باقی لوگوں کی رہائشگاہوں پر حملے جائز ہیں‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

پیر 30 جنوری 2023 12:14

کرپٹ ٹولے نے اپنی سیاست ریسکیو کرنے کے چکر میں ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا‘ مسرت چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جو رفتار پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیوں میں دکھائی جا رہی ہے کاش امپورٹڈ ٹولہ اپنے اصل کاموں میں یہ رفتار دکھاتے تو آج ملک میں معیشت کا یہ حال نہ ہوتا ،چار دیواری کا تقدس صرف مریم صفدر کا ہے باقی لوگوں کی رہائشگاہوں پر حملے جائز ہیں،کچھ لوگ آئین اور قانون کو ایک طرف کر کے جنگل کا قانون چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف بطور جماعت اور کروڑوں عوام فواد چوہدری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے عوامی حمایت کے بل بوتے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو ضمنی انتخاب کا کھلا چیلنج دیدیا ہے ،جسے اپنی سیاسی مقبولیت کا زعم ہے وہ عمران خان کے مقابلے میں ضمنی انتخاب میں اترکر دیکھ لے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اپنی سیاست کو ریسکیو کرنے کے چکر میں سارے ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا،ان کی سیاست تو کسی صورت ریسکیو نہیں ہونی اب یہ اپنی سیاست کا تابوت ہی اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں