محکمہ خوراک نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 8آٹا ڈیلرز کے لائسنس معطل کردئیے

جمعہ 10 فروری 2023 17:37

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) رائے ونڈ میں محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 8آٹا ڈیلرز کے لائسنس معطل کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر مظہر حسین بلوچ نے رائے ونڈ میں آٹے کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث 8آٹا ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے لائسنس معطل کردئیے ہیں اور تمام فلور ملز کو ہدایت جاری کردی ہے کہ مذکورہ آٹا ڈیلرز کو آٹے کی فراہمی بند کر دے ،مظہر حسین بلوچ کا کہنا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ میں ایک لاکھ آٹے کا تھیلا یومیہ فراہم کیا جارہا ہے لیکن کچھ لالچی اور ذخیرہ اندوز آٹا ڈیلرز عوام کو سستا آٹا نہیں دے رہے اور اپنے گوداموں میں آٹا چھپا کررکھ لیتے ہیں انکے خلاف محکمہ خوراک کی ٹیمیں حرکت میں آچکی ہیں رائے ونڈ شہر میں ٹیمیں گشت کررہی ہیں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں رائے ونڈ شہر کے 8آٹا ڈیلرز کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں جو عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کررہے تھے انکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں