رائے ونڈ، فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو ناکام اور شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار

پیر 13 فروری 2023 23:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) فلور ملز کی ہڑتال ،آٹا سپلائی بحال رکھنے کیلئے محکمہ خوراک میدان میں آگیا ۔شیخوپورہ ،مریدکے اور دیگر علاقوں سے آٹے کی سپلائی لاہور کو دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹونے فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو ناکام بنانے اور شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت اتوار کے روز شیخوپورہ اور دیگر علاقوں سے 2لاکھ آٹے کا تھیلا لاہور کو سپلائی کیا گیا اسی طرح پیر کے روز 4لاکھ آٹے کا تھیلا سپلائی گیا ہے سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو ناکام بنانے اور عوام کو آٹے کی سپلائی بحال رکھنے کیلئے ڈی ایف سی مظہر حسن بلوچ اور اے ایف سی شاہد اسلم کو خصوصی ٹارگٹ دیدیا ہے ،جنہوں نے اپنی ہدف کو پورا کرنے کیلئے صبح سویرے آٹے کے ٹرک شیخوپورہ اور دیگر علاقوں سے منگوا کر لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بھجوائے تاکہ شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے ادھر ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ کا کہناہے کہ فلو رملز ایسوسی ایشن محکمہ کو بلیک میل کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جس میں وہ ناکام ہو نگے لاہور اور مضافات میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے چند فلور ملز کی ہڑتال اور اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو آٹے محروم نہیں رکھا جاسکتا ،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور مضافات میں آٹے کی سپلائی کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران ،ملازمین میدان میں ہیں ،آٹے کی مصنوعی قلت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں