اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ خرم حمید کے چارج سنبھالنے کے بعد طوفانی دورے

پیر 13 فروری 2023 23:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ خرم حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد طوفانی دورے شروع کردئیے،ماڈل بازار کے دورے کے دوران بہتر انتظامات پر مینجر اور ٹیم کو شاباش ،آٹا سہولت سٹال کی تعریف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ خرم حمید نے اپنے عہد ے کا چارج لینے کے بعد ماڈل بازار رائے ونڈ پہنچ گئے ،صارفین اور خریداروں سے مسائل سنے ،اے سی رائے ونڈ خرم حمید نے ماڈل بازار میں محکمہ خوراک کی جانب سے سستا آٹا ٹرک پوائنٹ اور آٹا سہولت سٹال پر عوام کو دی گئی سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا کسی عبادت سے کم نہیں انہوں نے ماڈل بازار میں سستی اجناس کی فروخت کو سراہتے ہوئے مینجر ماڈل بازار رائو طاہر محمو د اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں