حکمران وزیروں، مشیروںکا مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرے ںورنہ غریب ختم ہو جائیں گے، رانا نثار راٹھ

جمعہ 17 فروری 2023 22:22

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2023ء) ا مپورٹڈ حکومت غریبوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے حکمران وزیروں، مشیروںکا مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرے ورنہ غریب ختم ہو جائیں گے،پاکستان تحریک ا نصا ف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے،پہلے ہی معیشت ڈوبی ہوئی ہے اب امپورٹڈ حکمرانوں نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،نااہل امپورٹڈحکمران وزیروں، مشیروںکا مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرے ورنہ غریب ختم ہو جا ئیں گے،عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں چودہ پارٹیوں نے ملکر پاکستان کو کباڑخانہ بنا کر رکھ دیاہے، پی ڈی ایم قومی اسمبلی ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لینے سے گھبرا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں