ملک کو ڈیفالٹ ہو نے سے بچانے کیلئے پی ڈی ایم حکومت دل پر پتھر رکھ کر سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہے،مرزا جاوید

بہت جلد ملک بحرانو ں سے نکل آ ئے گا اور مہنگا ئی کا جن بھی قابو کرلیاجائے گا،لیگی رہنماء

جمعہ 17 فروری 2023 22:22

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2023ء) پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ملک کا نظام چلانے کے لیئے سخت فیصلے کرنے پر مجبور مو جودہ مہنگائی کی ذمہ دار سا بق حکومت ہے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معا ہدے کئے تھے پی ڈی ایم حکومت ان معاہدو ں میں جکڑی ہو ئی ہے، ملک کو ڈیفالٹ ہو نے سے بچانے کیلئے پی ڈی ایم حکومت دل پر پتھر رکھ کر سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید اڈاپلاٹ دفتر مسلم لیگ ن میں ن لیگیوں اور میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف کی لیڈر شپ پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا گر یبان میںجھا نکیں سابق 70سالہ حکمرانوں نی21ہزار ارب قرض لیا جبکی تبدیلی سرکار حکومت نے سا ڑھے چار سالوں میں 31پزار ارب قرض لیا اور کہیں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ،پی ٹی آئی کا سا ڑے چار سا لہ دور حکومت ملک کا سیاہ ترین دور تھاملک میں مو جودہ مہنگا ئی بھی سا بق حکومت کی تباہ کن پالیسو ں اور بھائی جانے والی سرنگوںکا تسلسل ہے، انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت سا بق دور کے گند اور مہنگا ئی بارودی سرنگوں کو صا ف کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے ان شا ء اللہ بہت جلد ملک بحرانو ں سے نکل آ ئے گا اور مہنگا ئی کا جن بھی قابو کرلیاجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں