رائے ونڈ :انڈس ہسپتال میں رمضان المبارک میں مریضوں کو علاج اور غذا بارے آگاہ کیا جارہا ہے

جمعہ 17 مارچ 2023 20:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) رائے ونڈ انڈس ہسپتال میںرمضان المبارک آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔شوگر کے مریضوں کو خوراک اور علاج بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال رائے ونڈ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل شوگر کے مریضوں کو علاج معالجے اور خوراک کے استعمال کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جنید ،ڈاکٹر رابعہ خاں ،فوڈ ٹیکنالوجسٹ مینا لغاری ودیگر نے کہا کہ رمضان المبارک میں شوگر اور ذیابطیس کے مریض اپنی خوراک کا خاص خیال رکھتے ہوئے وقت پر دوائی استعمال کریں چکنائی اور مٹھائی سے مکمل پرہیز کریں سحری اور افطاری کے اوقات میں سموسے ،پکوڑوں ،میٹھے مشروبات سے مکمل پرہیز کریں متوازن غذا کے استعمال سے مریضوں کو روزہ نبھا نے میں آسانی ہو گی ڈاکٹر حضرات کا مزید کہنا تھا کہ شوگر کے مریض روٹی پکا کر دیر سے استعمال کریں تاکہ اس سے شوگر میں کمی واقع ہو سکے ،طبی ماہرین نے سیمینار سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر بیماری نہیں ہے صرف اسکو لائف سٹائل تبدیل کرکے صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں