اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںفوجی عدالتیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونی چاہئیں‘ عابد حسین صدیقی ..

فوجی عدالتیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونی چاہئیں‘ عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی فرد یا حکومت کی حمایت نہیں کررہی بلکہ جمہوریت کا ساتھ دے رہی ہے ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، اب جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک بہت بڑا واقعہ ہے۔

دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت اور قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

(خبر جاری ہے)

عابد حسین صدیقی نے کہا کہ فوجی عدالتیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونی چاہئیں۔ان کے قیام کا طریقہ کار واضح ہونا چاہئے۔ ان عدالتوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے مربوط پالیسی تشکیل دی جانی چاہئے۔ پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین فوجی عدالتوں کے معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں‘ فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردی کے مقدمات چلنے چاہئیں۔ پی پی پی نے صرف دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی۔ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچ جانا چاہیے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں