الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے نوٹسز کیخلاف درخواست پرسماعت (کل) ہوگی

پیر 20 مارچ 2023 16:54

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے نوٹسز کیخلاف درخواست پرسماعت (کل) ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوتوشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے نوٹسز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ کل بروز منگل کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس جواد حسن نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی اور الیکشن کمیشن کو کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں