رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس کل لاہورمیں ہوگا

منگل 21 مارچ 2023 15:02

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے  رویت ہلال کمیٹی  پنجاب کا اجلاس کل لاہورمیں ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( بدھ کو) ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اجلاس کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ میں غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل شروع ہو گا جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حتمی فیصلے تک جاری رہے گا ۔ اجلاس میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران،محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں