رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی لائق تحسین ہے،سیکرٹری و چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب

بدھ 22 مارچ 2023 19:55

رمضان المبارک  میں مفت آٹے کی فراہمی  لائق  تحسین ہے،سیکرٹری و چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) سیکرٹری و چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی لائقِ تحسین ہےاور مخیر حضرات رمضان لمبارک میں اپنے دسترخوان وسیع اور خدمتِ خلق کو شعار بنائیں۔ انہوں نے بدھ کو اوقاف کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ ماتحت عملہ کے غیر ضروری کاموں کے خاتمے کے لیے آسانیاں اور گھریلو ملازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی سے اجتناب اور ضروریاتِ زندگی کی عام اشیا کی ترسیل کا اہتمام کریں،سرکاری امور کی بہتر انجام دہی اور آٹا پوائنٹس کی نگرانی کے لیے متعلقہ افسران متحرک رہتے ہوئے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

سیکرٹری اوقاف نےکہا کہ حضر ت داتاگنج بخش کے مزار کی توسیع، بین الاقوامی معیار کے لنگر خانے اور ماڈل ڈائننگ ہال کے قیام، طویل عرصے سے غیر فعال کا رپارکنگ کو فعال اور دربار شریف کے احاطے کی توسیع کے عمل کا اجرا حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقف پراپرٹیز سے آمدن کے امکانات کو مزیدنفع بخش بنا کر اوقاف اور وقف عمارات بالخصوص مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا، اوقاف کی اراضی پر کمرشل پراجیکٹس قائم کئے جائیں گے جس سے عوام کے فائدے کے ساتھ اوقاف کے وسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں