گورنر پنجاب کا وزیرستان میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت

بدھ 22 مارچ 2023 23:29

گورنر پنجاب کا وزیرستان میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ رات وزیرستان کے علاقے انگور اڈا کے قریب دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے واقعہ میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں