جعلسازی کیس میں سابق گورنر عمرسرفرازچیمہ اوران کی ہمشیرہ کی کل اینٹی کرپشن میں طلبی

جمعہ 24 مارچ 2023 21:01

جعلسازی کیس میں سابق گورنر عمرسرفرازچیمہ اوران کی ہمشیرہ کی کل اینٹی کرپشن میں طلبی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلسازی کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور انکی ہمشیرہ کو کل (ہفتہ ) طلب کر لیا ۔رجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ پر اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوانے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013میں طلاق موثر ہو گئی تھی،2013ء میں طلاق م ثر ہونے کے کاغذات یونین کونسل والٹن میں جمع کروادیئے گئے تھے۔ ڈاکٹر ظہیر صفدر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے گورنر کا حلف لینے کے سات دن بعد اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔ عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور انکی ہمشیرہ کو 25مارچ صبح 10بجے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں