عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: بلیغ الرحمان

پیر 27 مارچ 2023 22:56

عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: بلیغ الرحمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گجرات سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود کی قیادت میں ایک وفد نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں گوجرانوالہ سے سابق ایم پی اے حاجی عمران، چوہدری محمد اقبال گجر اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا رمضان میں غریب عوام میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا تقسیم کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے‘ انہوں نے سابق صوبائی اراکین سے کہا کہ وہ عوام سے رابطے میں رہ کر خدمت کا سفر جاری رکھیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں