پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کیلئے وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پروزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

بدھ 29 مارچ 2023 15:00

پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کیلئے وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پروزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کے لئے وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔وزیر بلدیات ابراہیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے جبکہ وزیر بلدیات ابراہیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن روانہ ہو گئے۔ابراہیم مراد راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور ضلع لیہ میں مفت آٹا تقسیم کرنے کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ابراہیم مراد نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے،مستحق افراد کو معیاری آٹا فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ۔ پنجاب میں ابھی تک آٹے کے تقریبا ڈیڑھ کروڑ تھیلے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،غیر رجسٹرڈ مگر مستحق افراد کو بھی آٹا مہیا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم خصوصی ترجیح ہے ،پنجاب بھر میں مفت آٹے کی تقسیم 16اپریل تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں